خضدارمیں پوشیدہ حسین وادی چٹوک سڑک، رہائش مواصلات و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم

خضدار(بیورورپورٹ)خضدارتحصیل مولہ کا پوشیدہ حسین وادی چٹوک ضلع خضدار میں واقع ہے ایک قدرتی وادی کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ مولہ چٹوک جو ڈ1237میٹر بلندی پر چٹانوں سے گہری ہوئی ہے۔یہاں کے موجود آبشارجو مادری زبان براہوئی زبان میں چٹوک یعنی ٹپکنے والی کوکہلاتے ہیں مولہ چٹوک کی یہ وادی شفاف پانی سرسبز شاداب ماحول پہاڑی سلسلوں جھیلوں نمک کی کانوں اور غاروں کا مجموعہ ہے، جہاں مختلف اقسام کے جانور اور پودے پائے جاتے ہیں۔ سیاحوں کے لیے یہ جگہ ہائیکنگ،کیمپنگ،تیراکی، ماہی گیری اور فوٹوگرافی جیسے ایڈونچر کا بہترین موقع فراہم کیاجاتا ہےاورساتھ ہی میں یہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار اور معیشت کی ترقی کا ذریعہ بھی بن چکا ہےاورمولہ چٹوک کو بنیادی سہولیات بہترین سڑکیں،رہائشی جگہ مواصلات اور صحت عامہ کے مسائل کا خوب سامناہے حکومت اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے یہاں انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر اسے ایک نمایاں سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے توکہ لوگ بہترین ماحول کو انجوائے کرسکے وادی مولہ بلوچستان کی خوبصورتی،مہمان نوازی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو بہترین ماحول سیروتفریح کیلئے آبشار اور پہاڑی حسن اور قدرتی دریا اورپانی جیسے نعمت سے لفظ اندوز موقع فراہم کی جاسکتی ہے۔خضدار مولہ چٹوک پوری دنیا میں مشہور ہروقت مولہ چٹوک کے آبشار کی سیروتفریح کیلئے ملک کے کونے کونے سے یہاں لوگ جوق درجوق تشریف لائے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مولہ چٹوک کے تفریحی گاہ کو مزید سیاحوں کے سہولیات کیلئے ترقیاتی کا آغاز کریں تاکہ سیاح تفریحی گاہ سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں