تحریک انصاف کے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ۔رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے پاورٹی الیوی ایشن اینڈ سوشل سیفٹی، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اورقائمہ کمیٹی برائے برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا انہوں نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردیا
Load/Hide Comments


