مستونگ ، شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے 2 ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کردیئے
کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے 2 ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردیئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ میں گرو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے 2 ٹرکوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردیئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا حملہ آوروں نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے معدنیات لے جانے سے منع کیا اور بعد میں فرار ہوگئے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


