یمن، صنعا میں اسرائیلی حملے میں حوثی وزیر اعظم احمد غالب الرہوی جاں بحق ہوگئے

یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی حملوں میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے وزیرِ اعظم احمد غالب الرہوی جاں بحق ہو گئے۔انصار اللّٰہ کی جانب سے وزیرِ اعظم احمد غالب الرہوی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔جمعرات کو ہوئے اسرائیلی حملوں میں انصار اللّٰہ کے کئی حکومتی وزراء بھی مارے گئے، اسرائیلی حملوں کے وقت حکومتی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ کے متعدد رہنماوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں