مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 70 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ
کراچی (ویب ڈیسک) مہاجرین کو لے جانے والی کشتی مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق گیمبیا کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ یہ واقعہ یورپ کی طرف جانے والے ایک مقبول ہجرتی راستے پر حالیہ برسوں میں پیش آنے والے سب سے مہلک حادثات میں سے ایک ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق مزید 30 افراد کے مرنے کا خدشہ ہے، یہ کشتی بدھ کی صبح موریطانیہ کے ساحل کے قریب ڈوب گئی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ کشتی میں تقریباً 150 مسافر تھے، جن میں سے 16 کو بچا لیا گیا ہے، موریطانیہ کے حکام نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں برآمد کیں، جب کہ عینی شاہدین کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


