حکومت واشک کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، زابد ریکی
بسیمہ:رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی کا دورہ بسیمہ ناگ، سرآپ کے موقع پر واشک کے پسماندہ علاقہ گورگیج کا دورہ کیا جو 72 سالہ تاریخ میں کسی ایم پی اے کا کا پہلا دورہ ہے گورگیج کے عوام اس جدید دور میں آج بھی پتھر کے زمانے کی زندگی گزار رہے ہیں تعلیم، صحت سمیت زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت واشک کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کر رہا ہے کابینہ میں شامل وزرہ کے حلقوں کیلئے اربوں کا فنڈز جاری کرنا اور واشک کے لاچار عوام کیلئے صرف 15 کروڑ دینا ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے ان لاچار اور بے بس عوام کے حقوق کیلئے میں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس دائر کی ہے 19 مارچ کو آپ لوگوں کے حقوق کے خاطر جام کو عدالت کے کھڑے میں لا کھڑا کروں گا انھوں نے کہا کہ واشک کے ترقی کے در در جانے کیلئے تیار ہوں جس واشک کی ترقی ممکن ہوں۔
٭٭