کوئٹہ، پودگلی چوک پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصاد م، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز عیسیٰ نگری کا رہائشی عرفان اپنی موٹر سائیکل اپنے ساتھی سلاسل کے ساتھ سبزل روڈ پر سریاب جارہا تھا کہ پودگلی چوک پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی سلال زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں