آل پارٹیز اور حکومت بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب، سیاسی کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز) آل پارٹیز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب۔ مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ دنوں پرامن احتجاج اور ہڑتال کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ آل پارٹیز کی نمائندگی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔ آل پارٹیز نے اس فیصلے کو جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پرامن احتجاج اور اختلاف رائے جمہوری عمل کا حصہ ہے، جسے دبایا نہیں جا سکتا۔
Load/Hide Comments


