بلیدہ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، شاہی تمپ میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ زخمی

تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ میں بھائی نے اپنے بھائی کو قتل کردیا۔ اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ الندور میں گزشتہ شب غلام قادر ولد غلام علی نے اپنے بھائی امام علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ دوسرے واقعے میں تربت کے علاقے شاہی تمپ میں باپ بیٹے میں تکرار، بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں