خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل، 4 اغوا کرلیے گئے
خاران (نامہ نگار) خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مسلح افراد چار مزید افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جو مقامی بتائے جاتے ہیں۔ تینوں لاشوں کو خاران ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی شناخت جنگی خان، ثناءاللہ اور سید خان کے ناموں سے ہوئی۔ مزید تفتیش قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


