تربت مند میں فورسز کی گاڑی پر حملہ بزدلانہ اقدام، کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، مولانا واسع
کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے تربت مند میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ کے سپوت کیپٹن وقار احمد سمیت پانچ بہادر اہلکاروں کی شہادت پر گہرا رنج و دکھ ہے۔ ایک بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتیں کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اورا نکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
Load/Hide Comments


