پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
پسنی (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح مکران کوسٹل ہائی پر جمعہ ڈیم کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو سول ہسپتال گوادر منتقل کر دیا ، جس کی شناخت حنیف ولد رسول بخش سکنہ سربندر کے نام سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


