سراج الحق کا حیات بلوچ کے بھائی کو فون ، قتل کی مذمت کی

تربت ۛامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حیات بلوچ شہید کے بھائی نسیم مرزا سے فون کرکے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، خاندان سے تعزیت کی،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے عوام سے ٹیکس اس لیے وصول کرتے ہیں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں لیکن بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں عوام محفوظ نہیں،والدین کے سامنے نوجوان بیٹے کا قتل نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے،قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،سیکورٹی ادارے عوام کے ساتھ رویہ درست رکھے،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں بلوچستان کے عوام آزاد اور خود دار ہیں،ان کے قبائلی روایات ہیں ان کی قبائلی روایات کا خیال رکھا جائے،جماعت اسلامی بلوچستان میں ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں