کوئٹہ، محکمہ اینٹی کرپشن نے گندم خورد برد میں ملوث محکمہ خوراک کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے عملے نے گندم میں خورد برد کرنے پر محکمہ خوراک کے 2افسران کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی نگرانی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے عملے نے محکمہ خوراک بلوچستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پی آرسی سریاب میں گندم کے بڑے پیمانے پر غبن کے حوالے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف شکایات موصول ہونے پر معاملہ اینٹی کر پشن کو بھیجا گیا، جس پر باضابطہ انکوائری شروع کی گئی۔انکوائری کے نتائج بوری گندم ہر ایک 100 کلوگرام مالیت تقریبا 231.860 ملین روپے کی غبن کی گئی۔ 21,221 بوریوں میں ملوث افسران محمد ذاکر کا کڑ، سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،عبد الحفیظ سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر دونوں افسران برابر کے شریک پائے گئے۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری امانت میں خیانت اور بد عنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔کارروائی انکوائری رپورٹ اور ثبوتوں کی بنیاد پر اینٹی کرپشن نے دونوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور محمد ذاکر کا گڑ اورعبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں