سبی، دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

سبی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے سبی میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو سبی میں جیل روڈ پر 2قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ کے باعث علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے مزید کارروائی کارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں