تربت، ڈگار کہن میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت کے علاقے ڈگار کہن میں پیرجان ولدِ عبدالحمید نامی ایک نوجوان نے بدھ کی صبح مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ نوجوان کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔ہسپتال حکام کے مطابق ضروری قانونی اور طبی کارروائیوں کے بعد میت ورثائ کے حوالے کر دی گئی۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


