مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے فیصلے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، صادق عمرانی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر ایریگیشن محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کرکے اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری اور اس کے بعد اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور دیگر معاملات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور اور مرکزی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں اور ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے گزشتہ دنوں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور فیصلوں سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے ان کی مشاورت اور باہمی رضا مندی سے جو وہ فیصلہ کریں گے اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ہم نے بلوچستان کے حقوق کے حصول اور عوام کے مسائل کے حل کو یقین بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے غریب طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں روزگار کی فراہمی کے علاوہ زرعی شعبے کو تقویت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں