امت مسلمہ کی ترقی اور تنزلی کا انحصار مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے،جمعیت

کوئٹہ،جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوینئرمولاناعبدالقادرلونی‘ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ‘ مولاناعبداللہ گل‘مولانا عبدالعزیز‘حاجی محمد نورودیگرخیزئی میں ختم قرآن کے تقریب وجلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی ترقی اور تنزلی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے امن وخوشحالی اور امت مسلمہ کی بقاء ممکن نہیں جب تک اس کیتعلیمات کے پیروی نہ کیاجائے قرآن نے انسانیت کواعلی تہذیب وتمدن اور بہترین نظام ِ زندگی دیا ور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے انہو ں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں اوردنیاوی تعلیم صرف دنیا تک ہی محدود ہے لیکن یہ ایک ایسی روشنی ہے جو آخرت تک ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کی تعلیمات اپنانے سے معاشرہ میں امن برقرار ہوسکتاہے اور معاشرہ دشمن کے شراور ہر قسم کے فتنے سے محفوظ ہو جاتا ہے قرآن نے ایسا ایمانی معاشروں کوتشکیل دیاجوعدل و انصاف اورامن میں دنیا کے لیے مثال بن چکااس سماج میں ہر فرد عدل وانصاف کا خوگر تھا، صحابہ کا معاشرہ باہمی الفت و محبت میں جسم واحد کی طرح تھاصدیوں پرمشتمل طویل خانہ جنگی اور سلسلہ کشت و خون اسلام کی برکت سے باہمی محبت و الفت میں تبدیل ہوئی انہوں نے کہا کہ دینی اداروں نے اسلام کی فکری اور نظریاتی اور ملک کی جغرافیائی سراحدات کاتحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہیآج بھی ملک دشمن اورطاغوتی قوتوں کو سب سے زیادہ خطرہ اور خوف انہیں مدارس سے ہیں اہل مدارس نے آج تک اپنی تمام خواہشوں کو قربان کرتے ہوئے اپنی زندگیاں صرف اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کردی ہوں۔امت مسلمہ کوحریت وآزادی کا جینا سکھایاان دینی مدارس نے نہ صرف مسلمانان برصغیر بلکہ پورے عالم اسلام کو قابل فخر سپوت عطا کیے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو بدنام کرنے کی طرح طرح کی سازشیں کئیے اور دینی مدارس کومختلف منفی پروپیگنڈوں کھبی منشیات، کبھی جہالت اور کھبی انتہاء پسندی کے نام سے بدنام کیا جارہاہے، الزامات اور میڈیا ٹرائل دینی مدارس کا کیا جارہاہینئیپاکستان کا یہ پرانا اور بوسیدہ مزاج بتا رہا ہیدین دشمنی کو پروان چڑھایاجارہاہے منشیات کیسسزمیں دینی مدراس کے کسی ایک شخص کا بھی نام شامل نہیں، مگر اس کے باوجود حکمرانوں کا نشانہ دینی مدارس ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے درس وتدریس. دعوت تبلیغ اور جہاد کے میدانوں میں کردار کسی سے مخفی نہیں تمام جلسے کے شرکا کو حاجی محمدنور اخونذادہ نے عشائیہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں