کشمیر،بھارتی فورسز کے آپریشن میں 3 کشمیریوں سمیت، 8ہلاک
سرینگرۛ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید گئے جبکہ 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے، بارہ مولہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان ناکے پر جھڑپ شروع ہوئی۔
Load/Hide Comments


