پنجگور میں پک اپ گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے
پنجگور (نامہ نگار) ایئرپورٹ روڈ بگٹی چوک کے قریب پک اپ گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر پک اپ گاڑی الٹنے سے خضدار وڈھ سے تعلق رکھنے والے ظفر اللہ نامی سبزی فروش جاں بحق جبکہ جاوید اور وحید شدید زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


