خیبرپختونخوا، باجوڑمیں دھماکے سے 4اموات جبکہ دو زخمی ہوگئے

خیبرپختونخوا میں باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں بارودی مواد کے دھماکے سے 4کم عمر نوجوان جا ںبحق اور دو زخمی ہوگئے۔باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں بارودی مواد پھٹ گیا اور تین کم عمر نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔جبکہ ایک بعد میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ واقعے سے متعلق حکام کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں