قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی

قلات (صباح نیوز) بلوچستان کے شہر قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹرا سکیل پر شدت2.8 ریکارڈ کی گئی، مرکزقلات کے قریب،گہرائی10کلومیٹرتھی۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں