گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت، اموات پر اظہار افسوس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین اسٹاپ کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ نہتے شہریوں کی شہادت اور ان کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری اور مو¿ثر ردعمل دیا۔ سیکورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ وزیراعلی بلوچستان کی دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔


