امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، صمود فوٹیلا پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا، حافظ نعیم

لاہور (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی نے غزہ جانیوالے صمود فوٹیلا پر حملے کیخلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کیخلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کوانسانوں کو قتل کرنے اور بمباری کا لائسنس ملا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے بیس نکات پیش کردیے گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حماس تو بیرونی قبضہ گیروں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں