زہری میں فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا، متعدد دہشت گرد مارے گئے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا، متعدد دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ٹھکانے تباہ کئے گئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور فورسز مل کر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے بہادر جوانوں اور عوام کی جرات پر فخر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں