پشین میں مسلح افراد نے تاجر کو اغوا کرلیا، مرکزی انجمن تاجران کا واقعے کیخلاف احتجاج

پشین (صباح نیوز) پشین مین چوک سے مسلح افراد نے تاجر عبدالغنی کو دن دہاڑے اغواءکرلیا۔ پشین بازار کے مین چوک سے مقامی تاجر عبدالغنی کے اغواءکیخلاف مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک بہادر خان ملیزئی کی قیادت میں تاجروں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عبدالغنی کی جلد بازیابی کا مطالبہ اور عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں