امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں فوجی دستے تعینات کرنے کی اجازت دیدی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک وفاقی اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر مسلح ڈرائیور کو گولی مارنے کے بعد شکاگو میں فوجی دستے تعینات کرنے کی اجازت دے دی، جبکہ عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کی کوشش کو روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بڑھتے ہوئے بحران میں، ٹرمپ کی جرائم اور ہجرت کے خلاف بڑھتی ہوئی عسکری مہم کا سامنا اپوزیشن ڈیموکریٹس سے ہے جو انہیں آمریت پسند طاقت کے استعمال کا الزام دیتے ہیں۔ وائٹ ہاﺅس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے وفاقی افسران اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ریپبلکنز کئی ہفتوں سے مقامی رہنماﺅں کی مخالفت کے باوجود مڈویسٹرن شہر شکاگو میں فوجی بھیجنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں