کیچ بار ایسوسی ایشن کا خاران جوڈیشل کمپلیکس سے اغوا ہونے والے قاضی محمد جان کی فوری بازیابی کا مطالبہ
تربت( نمائندہ انتخاب ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ کی خاران واقعہ کی مذمت، قاضی محمد جان کی فوری طور پر بحفاظت بازیابی کا مطالبہ ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت نے خاران کے علاقے مسکان قلات میں قائم مقامی عدالت پر مسلح افراد کے حملے، عدالتی ریکارڈ کو نذرِ آتش کرنے، قاضی محمد جان کے اغوا اور سینئر ایڈووکیٹ سلام شاہ کی گاڑی لے جانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان بار ایسوسی ایشن کے مطابق قاضی محمد جان ایک فرض شناس اور ایماندار جوڈیشل آفیسر ہیں، جن کے اغوا پر وکلاءبرادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ قاضی محمد جان کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


