ٹی ایل پی اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، جڑواں شہروں میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور میں پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے تاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دی۔دوسری جانب گوجرانوالہ سے لاہور اور اسلام آباد جانے والے تمام راستے کنٹینر کھڑے کرکے بند کردیے گئے۔
Load/Hide Comments


