افغان فورسز کیجارحیت میں شہید12 جوانوں کی چکلالہ چھاونی میں نماز جنازہ ادا، آئی ایس پی آر

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( ائی ایس پی ار ) کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کی نماز جنارہ آج چکلالہ گیریڑن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ اصف نے اپنے خطاب میں کہا:’ پاکستان کے عوام ان عظیم شہدا کے احسان مند ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔’انہوں نے مزید کہا کہ:’ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں