بی ایل اے نہ صرف ہماری سیکیورٹی فورسز بلکہ عام بلوچ عوام کی بھی دشمن ہے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک : وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ BLA نہ صرف ہماری سیکیورٹی فورسز بلکہ عام بلوچ عوام کی بھی دشمن ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر حملے کی ناپاک کوشش کے دوران BLA کے 15 دہشت گردوں کو لیویز فورس نے بہادری سے ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے بلوچستان کے معصوم بچوں کو پولیو ویکسین سے محروم رکھنے کی سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں