پاک افغان کشیدگی ، مولانا فضل الرحمان مستقل جنگ بندی کے لیے سرگرم عمل ہیں، مولانا واسع
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسع کی زیرصدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مفتی محمود رح کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع نے صوبائی جماعت اور تمام اضلاع کی امرا ونظما کے عموما ضلع قلعہ سیف اللہ کی خصوصی شکریہ ادا کیا اجلاس میں پاک افغان کشیدگی پر تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پاک افغان اعلی احکام سے رابطہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ چمن باڈر اور نوشکی باڈر پر سول آبادی کو جنگ کے اثرات سے محفوظ رہے۔ گے اور کوشش ہوگی کہ عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل جنگ بندی کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ماحول میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مستقل جنگ بندی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


