پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی، تازہ حملوں میں 10 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے، افغان ترجمان
کابل (ویب ڈیسک) ایک سینئر افغان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جمعہ کو دیر گئے صوبہ پکتیکا میں تین مقامات پر بمباری کی ہے۔ افغانستان جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر فضائی حملے شروع کیے ہیں، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس سے سرحد پر دو روز تک خونریزی کے شدید دور کے بعد نسبتاً پرسکون امن قائم ہوا تھا۔ صوبائی ہسپتال کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملوں میں دس شہری ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


