کوئٹہ، جان محمد روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل
کوئٹہ (صباح نیوز) جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ لاش کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاش پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


