انتخابات میں پورے بلوچستان میں عوامی نمائندگی کو چھینا گیا کوئٹہ میں مکمل ڈاکہ ڈالا گیا، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پورے بلوچستان میں عوامی نمائندگی کو چھینا گیا لیکن کوئٹہ میں مکمل ڈاکہ ڈالا گیا اور تمام نشستوں پر غیر متعلقہ لوگوں کو لایا گیا تنظیم نسل نو ہزارہ نے ایک تعمیری و معیاری ادارے کے تکمیل کی ہے جو سرکاری سطح پر مشکل ہوتا ہے وہ تنظیم نے اپنی مدد آپ کے تحت کی۔خوش قسمتی ہے کہ نیشنل پارٹی نے اس عظیم ادارے میں اپنا مثبت عمل کو شامل کیا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو علمدار روڈ کوئٹہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قومیں معیاری و منظم اداروں سے بنتے ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اداروں کو ترجیح دی جس وہ بلندیوں کو پہنچے۔بلوچستان کو ٹیکنیکل و کوالٹی ایجوکیشن اور بزنس کے مواقع کے ضرورت ہے اپنے اداروں کو ترجیح و اپنانا ہوگا عوامی سرکاری اداروں کی نگرانی و بہتری میں عوام کو کردار ادا کرنا چاہیے تب معیاری ادارے بنے گے۔ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام دوست سیاسی جماعت ہے جو عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کا فلسفہ رکھتی ہے کیونکہ نیشنل پارٹی تسلسل ہے ان اکابرین کی جو عدم تشدد اور بھائی چارے پر یقین رکھتے تھے۔اج نیشنل پارٹی میں ہرقوم اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ موجود ہیں۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل پارٹی کو انتخابات میں نہیں چھوڑا گیا ورنہ تعلیم و صحت پانی اور دیگر بنیادی ضروریات و سہولیات کو حل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکابرین نے سالوں جیلوں میں عوامی حقوق کے لیے گزاریں میر غوث بخش بزنجو خان شہید گل خان نصیر محمد حسین عنقا میر عبدالعزیز کرد سمیت دیگر اکابرین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین ذریعہ ہے اور منظم جمہوری جدوجہد سے ہی حقوق حاصل کئیے جاسکتے ہیں۔مستحکم جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی آزاد میڈیا و عدلیہ ہی عوامی حقوق کی ضامن ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انتخابات میں پورے بلوچستان میں عوامی نمائندگی کو چھینا گیا لیکن کوئٹہ میں مکمل ڈاکہ ڈالا گیا اور تمام نشستوں پر غیر متعلقہ لوگوں کو لایا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور دیگر ساتھیوں کے مرہون منت ہزارہ قوم کے ساتھ منسلک ہوگئے جو ایک کمی تھی نیشنل پارٹی میں وہ مکمل ہوگئ۔ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ نیشنل پارٹی آپ کی اپنی پارٹی ہے نیشنل پارٹی آپ کے ہر مسلے کو اٹھائے گی چاہے زمینوں کا مسلہ ہو گیس و پانی اور بجلی کا مسلہ نیشنل پارٹی ہر جائز مسلے کا آواز بنے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی بصیرت و علمی دوستی کے بدولت آج اس عظیم کام کی تکمیل ہوئی ہے مخصوص نشست کے محدود فنڈز سے نیشنل پارٹی نے تنظیم کی تعمیری عمل میں حصہ ڈالا جس پر حقیقی معنوں میں فخر ہے کہ مثبت و بلند عمل کے لئے کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح انتخابات میں نیشنل پارٹی کی نمایندگی کو چھینا گیا حقیقی نمائندوں کو اسمبلی سے روکا گیا اور اس کو فارم 47 سے بھرا گیا وہ سیدھا نہیں ہے آج اسمبلی میں مختلف بلوں کو لایا جارہا ہے تاکہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹا جائے اور عوام کو ہراساں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل پارٹی کو چھوڑا جاتا تو آج ہم ہزارہ قوم کے لیے مذید نمایاں کام و کردار ادا کرسکتے تھے۔نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قاہد کے سیاسی بصیرت و عوام دوست عمل نے ہزارہ قوم کے دل جیت لیے۔بلاشبہ نیشنل پارٹی کا حصہ ہونے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ساتھی ہونے پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم نے جس انداز سے فنڈز کو استعمال کیا وہ انتہائی خوبصورت و بہترین ہے۔نیشنل پارٹی تنظیم کے اس کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کہا کہ مری آباد اور ہزارہ ٹاو¿ن پر جن لوگوں کو مسلط کیا گیا ان کی کرپشن کی داستان شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کی نمائندگی اسمبلی اور اسمبلی سے باہر ہر فورم میں کریگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے چیرمین نادر علی ہزارہ نے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ اور ڈاکٹر رمضان ہزارہ کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل پر اعتماد کرتے ہوئے فنڈز فراہم کئیے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی موجودہ قیادت اپنی سیاسی اکابرین کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر امن و بھائی چارے کو بروئے کار لا رہی ہے جو بلوچستان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات ہے اور اسی تسلسل کو جاری رکھے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میران بلوچ نیاز بلوچ چیرمین محراب بلوچ انیل غوری جلیل ایڈوکیٹ خالد بلوچ ایڈوکیٹ علاو¿الدین بلوچ حنیف کاکڑ ریاض زہری ملک نصیر شاہوانی سعدیہ بادینی سلمہ قریشی آغا زہن شاہ آغا قاسم شاہ عالمگیر کاکڑ ثنائ اللہ کھیازئی سائرہ بتول عیوض کشتمند حاجی اصغر آغا ضیائ الدین ہزارہ سمیت نیشنل پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری میجر نادر علی ہزارہ پرنسپل موسءکالج منظور احمد بڑیچ سنئیر سیاسی رہنما آغا موسیٰ ہزارہ سمیت تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے رہنماو¿ں و کارکنان اور ہزارہ معتبرین بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


