نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کا ریجنل اجلاس زیرِ صدارت ریجنل سیکرٹری عبدالرسول بلوچ بیاد شہید اکبر بلوچ بمقام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوااجلاس کی کارروائی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری حمیدہ فدا نے چلائی

ڈیرہ مراد جمالی۔ 25۔10۔19 نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کا ریجنل اجلاس زیرِ صدارت ریجنل سیکرٹری عبدالرسول بلوچ بیاد شہید اکبر بلوچ بمقام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا
اجلاس کی کارروائی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری حمیدہ فدا نے چلائی
اجلاس کے خصوصی مہمان صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی ایڈووکیٹ اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان چیئرمین میراں بخش بلوچ تھے

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
اجلاس میں مختلف ایجنڈے تعارف، اضلاع کی تنظیمی رپورٹس، علاقائی سیاسی صورتحال، تنظیمی مشکلات و آئندہ کے لائحہ عمل زیربحث رہے
اجلاس میں نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کے مختلف اضلاع کے جنرل سیکرٹریز نے اپنے اپنے اضلاع کی تنظیمی رپورٹس پیش کیں
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز حئی ایڈووکیٹ، میراں بخش بلوچ، عبدالرسول بلوچ، روستم خان کھوسہ، جاگن خان مغیری، عبدالحکیم بلوچ، نواز بلیدی، راوت خان بلوچ، صالح مگسی، تاج بلوچ، شریف ابڑو، رحمت بلوچ، دلدار بلوچ ودیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت پُرآشوب حالات سے گزر رہا ہے زورآور قوتیں بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے بلوچستان میں غیر جمہوری قوتیں جبراً مسلط کیے گئے ہیں جو بلوچستان کے عوام کے وسائل کی سودے بازی کر رہے ہیں حقیقی جمہوری جماعتوں کو دیوار سے لگایا گیا ہے عوام سے ووٹ کا حق چھین کر بلوچستان اسمبلی کو فارم سینتالیس کے پیداواروں سے بھرا گیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ نصیرآباد ریجن زراعت سے وابستہ ہے جن کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ موجودہ گورنمنٹ نے زرعی پیشے کو تباہی کے دہانے پہ پہنچا دیا ہے زرعی ادویات مہنگے داموں بیچ کر چاول و دیگر فصلات کو اونے پونے داموں خریدا جا رہا ہے حکومت مل مافیاز کو لگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے
انہوں نے کہا ہے موجودہ گورنمنٹ امن و امان کی بحالی، میرٹ کی بحالی اور روزگار دینے میں مکمل طور پہ ناکام ہوچکی ہے حکومت نام کا کوئی چیز نہیں ہے
اجلاس کے آخر میں ریجنل سرکلر جاری کیا گیا ہے
جس کے مطابق 3 نومبر کو نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار جھٹ پٹ میں ورکرز کانفرنس منعقد ہوگا جس میں صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے
ورکرز کانفرنس سے پہلے نصیرآباد ریجن کے تمام اضلاع اپنے اپنے ضلع میں ضلع کونسل اجلاس کا انعقاد کریں گے
نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن و ضلع کچھی کے دوستوں کی مشاورت سے نومبر میں شہید اکبر بلوچ کی برسی منعقد کی جائے گی
ضلع کچھی کی سابقہ حیثیت بحال ہے کابینہ اپنا سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے نومبر میں ضلع کچھی کا ضلع کونسل اجلاس منعقد کرکے ضلعی الیکشن کروائے جائیں گے
آئندہ تمام اضلاع اپنی رپورٹس تحریری طور پہ پیش کریں گے
نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کے ریجنل سیکرٹری میر عبدالرسول بلوچ کے سربراہی میں ریجن کے تمام اضلاع کا تنظیمی دورہ ہوگا
نیاز بلوچ کو نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کا ریجنل سوشل میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں