جسٹس محمد کامران ملاخیل نے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جسٹس محمد کامران ملاخیل نے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔ جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران ملاخیل سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے ججزز، رجسٹرار اور عدالتی افسران شریک تھے۔ لاءآفیسران اور وکلاءبرادری کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے افسران نے قائمقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں