جاتی امرا اراضی کیس،شہبازشریف اورمریم نواز کل عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ

لاہور:جاتی امرااراضی کیس میں شہبازشریف اورمریم نوازنے آج جمعرات کو سول کورٹ میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے، شہباز شریف اورمریم نواز کے وکلا سول کورٹ میں پیش ہوں گے۔جاتی امرا4 ہزار ایکڑاراضی کیس میں عدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کررکھاہے۔درخواست گزار ڈاکٹر عبدالرؤف کا موقف ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امرامیں 4 ہزارایکڑاراضی پرقبضہ کیا، عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکواراضی واگزار کرانے کاحکم دے،سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں