ہنگو میں ایس ایس پی آپریشن کی گاڑی پر بم حملہ، اسد زبیر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے، پویس حکام
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی۔ ڈی ایس پی امجد حسین نے بتایا کہ بلیامینہ میں غلمینہ چیک پوسٹ خالی تھی، خالی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑایا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشن اسد زبیر پارٹی سمیت پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلیامینہ کے مقام پر دوسرا بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کا شکار ایس پی اور پولیس اہلکار ہوئے اور تینوں شہید ہوگئے۔
Load/Hide Comments


