روس نے دنیا کے منفرد جوہری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے جوہری کروز میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے فضا میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس پروگرام کو شکست دے کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ ا?ف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے موقع پر دی گئی۔ روسی صدر نے کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے اور ابھی دنیا میں کسی ملک کے پاس موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم جوہری کروز میزائل کے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اب میزائلوں کی تعیناتی سے قبل آخری مرحلے پر کام شروع ہونا چاہیے۔ بوریویسٹنک میزائل روس کے ہتھیاروں کے اس جدید پروگرام کا حصہ ہے جسے ایس ایس سی ایکس 9 اسکائی فال کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں