سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صحت عامہ نور جلال جلالی، سعودی وزیر صحت فہد عبدالرحمن الجلاجیل اور پاکستان کے وزیر صحت کے درمیان سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی۔ افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے مطابق، بات چیت کا مرکز صحت عامہ میں تعاون کو وسعت دینے پر تھا، جس میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام، منشیات کے استعمال سے نمٹنا، ادویات کی معیاری اور قانونی درآمد کو یقینی بنانا، اور پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا شامل ہے۔ وزیر جلالی نے بیماریوں سے بچاو¿ اور صحت کے فروغ کے لیے عملی مشترکہ پروگراموں کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے صحت نے افغانستان کے جاری اقدامات کو سراہا اور صحت کے شعبے میں شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں