بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، کیچ سے گولیاں لگی لاش برآمد
تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق میناز بلیدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے علی ولد سعید نامی شخص کو قتل کردیا۔ واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ علاوہ ازیں کیچ کور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر گولیوں کے نشانات ہیں ، لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مقتول کی شناخت عبدالخالق ولد امیربخش سکنہ دشتی بازار تربت کے نام سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


