ترکی، قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان جنگ بندی اور امن عمل کو آگے بڑھانے پر متفق
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان اور پاکستان کے درمیان ترکی اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور امن عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق تمام فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور توثیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ فریقین کی جانب سے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی نگرانی کی جا سکے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نظام کے تحت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ نظام امن کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تشکیلی بنیاد فراہم کرے گا،جبکہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور تنازعات کے حل کے لیے عملی راستہ ہموار ہوگا۔
Load/Hide Comments


