بلوچستان حکومت کا خواتین اور بچیوں کو ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبے میں ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے خواتین اور بچیوں کو ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبے میں ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فوری کارروائی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے ،بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک فورس قائم کی جارہی ہے ،جو کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی کرکے ان خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اس مقصد کیلئے صوبائی کابینہ نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت اسپیشل سیکچوئل آفینس انوسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں