افغانستان میں مقیم مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی تجویز کو پاکستان نے مسترد کر دیا، مجاہد، پاکستان نے بیان کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا
ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔مزید بتایا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مو¿قف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔
افغان نیوز چینل اریانا نیوز کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ استنبول مذاکرات کے دوران پاکستانی فریق کو مطلع کیا گیا کہ امارت اسلامیہ ان لوگوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تیار ہے جنہیں اسلام آباد سیکیورٹی خطرہ سمجھتا ہے۔ تاہم پاکستان نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔


