قلات میں آپریشن پر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، سرفراز بگٹی
ویب ڈیسک : وزیراعلی سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اپنی بہادر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوںہماری فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کے دشمن چاہے کتنے بھی چھپے ہوں، انہیں زمین کے کسی کونے میں محفوظ پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


