عوامی مشکلات اور امن و امان کی خاطر تحریک انصاف نے کوئٹہ کا جلسہ منسوخ کیا، داود شاہ کاکڑ
کوئٹہ( پ ر ) تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے ککہ عوامی مشکلات ، امن و امن و انتشار سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کوئٹہ کا جلسہ منسوخ کیا جاتا ھے پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن ، جمہوری و سیاسی جماعت ھے جسکو دیوار سے لگایا جارہا ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بہت جلد جلسے کے نئے تاریخ کا اعلان کریگی تحریک انصاف کوئٹہ جلسے کے دن شہر میں کرفیو جیسا سماں حکومت کی بوکھلاہٹ اور تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کی ضمانت و دلیل ھے جلسہ جلوس آئین پاکستان کے مطابق ہمارہ ائینی ، جمہوری و سیاسی حق ھے جسکو ہم صورت جاری رکھیں گے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند ، نور خان خلجی ، زین العابدین خلجی ، جان بلوچ ، نواب دومڑ، اسحاق ترین، ڈویژنز، ڈسٹرکٹس ، تحصیل صدور ، ائی ایل ایف بلوچستان، ائی ایس ایف ، لیبر اور ونگ کے عہداداران کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح امن و امان ، عوام اور کارکنان کا تحفظ ھے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا لیکن بدقسمتی سے فارم 47 حکومت جان بوجھ کر تحریک انصاف کو دیوار سے لگا رہی ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ایک پرامن ، سیاسی ، آئینی اور جمہوری پارٹی ھے اج سے ایک مہنے پہلے 7 ستمبر 2025 کو جلسے کا اعلان کیا ڈی سی ، داخلہ اور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ہمارے جلسے کے دن گراونڈ میں پانی چھوڑا گیا ، پورے شہر میں کنٹینزر لگائیں، انٹرنیٹ سروس، خارجی و داخلی راستے بند کردئیے گئے شہر میں کرفیوں کا سماں ھے جو سر اسر ظلم و زیادتی ھے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد ، امن اومان ، عوام و کارکنان کے تحفط اور انتشار سے بچنے کے لئے اج 7 نومبر کوئٹہ جلسہ منسوخ کیا جاتا ھے بہت جلد جلسے کے نئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا


