پنجگور ائیرپورٹ روڈ کے رہائشی کا پراسرار موت، خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، تربت سے لاش برآمد

پنجگور/تربت/خضدار (آن لائن/ین این آئی/نمائندہ انتخاب) تربت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے ہنہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیاگیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ خضدار کے علاقے میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار کی تحصیل باغبانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص انورکوہلاک کردیا اورموقع سے فرارہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔جبکہپنجگوتارآفیس ائیرپورٹ روڈ کا رہائشی پراسرار طور پر قتل پولیس کے مطابق عبدالباقی نامی نوجوان جس کی دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا چاقو کے وار سے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر دیا آس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں