بلوچستان ہائیکورٹ نے عدالتی شکایت کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس کا اجرا کردیا

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے شفافیت، احتساب کے فروغ اور عدالتی شکایات کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس کا اجراءکردیا۔ عوامی شکایات کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کا نیا رابطہ نظام فعال کردیا گیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے مطابق عوام اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 03350926534 پر درج کرا سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے شکایات بھی بھیجی جا سکتی ہیں: complaints@bhe.gov.pk۔ واٹس ایپ شکایت سیل کا وقت: صبح 9:00 سے شام 4:00 بجے تک ہے۔ شکایات متنی پیغامات، خطوط، پی ڈی ایف یا تصویری صورت میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ وڈیوز اور دستاویزی ثبوت منسلک کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ واٹس ایپ پر وائس کالز یا صوتی پیغامات قبول نہیں کیے جائیں گے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے مطابق عوام انصاف کے نظام کی بہتری میں شراکت دار بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں