کرونا وائرس سندھ حکومت نے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بین الصوبائی بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکومت کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں باضابطہ مطالبہ کریں گے کہ پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ سندھ کا بارڈر بند کیا جائے، زمینی سفر پر پابندی عائد کی جائے اور فضائی رابطہ بھی منقطع کیا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ کرونا وائرس کے حوالہ سے آج شام پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں وہ صورتحال سے آگاہ کریں گے،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 76ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں